ETV Bharat / briefs

گلبرگہ: 18 قیدیوں کو رہا کردیا گیا

کرناٹک میں گلبرگہ سنٹرل جیل سے 14 سال تک عمر قید کی سزا کاٹنے والے 18 قیدیوں کو ان کے اچھے چال و چلن کو دیکھتے ہوئے آج رہا کردیا گیا۔

گلبرگہ: اچھے چال چلن کو دیکھتے ہوئے 18 قیدیوں کو رہا کردیا گیا

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:49 PM IST

گلبرگہ سنٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے جن 18 قیدیوں کو اچھے چال و چلن کی بنا پر رہا کیا گیا ان میں 2 خواتین اور 16 مرد قیدی شامل ہیں۔

پی ایس رمیش چیف سپر نٹنڈنٹ سنٹرل جیل گلبرگہ نے 18 قیدیوں کو ان کے اچھے کردار کی بنا پر انہیں رہا کردیا جبکہ انہوں نے قیدیوں کو ہمیشہ برائی سے بچنے کی تلیقن کی۔ انہوں نے قیدیوں کو سماج میں اچھے کام کرتے ہوئے زندگی گذارنے کا مشورہ دیا۔

جن کو قیدیوں کو رہا کیا گیا ان میں رشید خان، سید محمود پاشاہ، لکشمن، شیمٹور، سابنا، چندپا، سنامدکپا، سنگپا، پی کمار سوامی، ایل گونڈ، شرنو، ملنا، مرگپا، مارکپا، بسوراج، ریوان سدپا، گوپال، کلپا شامل ہیں۔ تمام قیدیوں کا تعلق یادگیر، رائچور اور شاپور سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.