اس مہم کے تحت احمدآباد کے بحرام پورا میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا قبرستان کہا جانے والا گنج شہدا قبرستان میں ایک ہزار پودے لگانےکی شروعات کی ۔
اس تعلق سے کانگریس رہنما بدرالدین شیخ نے کہا کہ گنج شہدا قبرستان میں پودے لگانےکا مقصد بحرام پورا علاقے کو پوری طرح" گرین بحرام پورا ،کلین بحرام پورا" بنانا ہے۔
اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیے ہم یہاں کے لوگوں کو ایک ایک پودے دیں گے اور ان کا نام لکھا جائے گا اوراس پودے کی دیکھ بھال بھی وہی شخص کرے گا۔اس طرح پورے بحرام پورا علاقے میں آج سے پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے۔
قبرستان دن بہ دن چھوٹے ہوتے جارہے ہیں، گزشتہ 50 برسوں میں قبرستان کے لیے ایک بھی جگہ ٓحکومت یا کلیکٹر نے مختص نہیں کی ہے ۔
احمدآباد میں سو سے بھی زیادہ قبرستان ہیں، ان تمام مقام پر ناجائز قبضے ہیں ، بدرالدین شیخ نے کہا کہ ہم اس موقع پر مطالبہ کرتے ہیں کہ گجرات وقف بورڈ ایسے ناجائز قبضوں کو ہٹانے کا کام کرے اور وقف املاک پر ہور ہے بد عنوانی کو ختم کرے۔
کانگریس ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے کہا کہ دن بہ دن آلودگی بڑھتی جارہی ہے گرمی میں اضافہ ہورہا ہے،بارش کے موسم میں بھی بارش نہیں ہوتی ہے، پورے ملک کا ماحول خراب ہے، درخت کاٹ دئے جارہے ہیں ۔اس وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند اور ماحولیات کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے، اسی لئے ہم نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی شروعات کی ہےتاکہ یہاں کا ماحول کلین اور گرین بن سکے۔