مغر بی بنگال کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے نئی ہٹی کے ایک نمبر وجے نگر کے 166 نمبر پولنگ بوتھ کےسامنے مقامی باشندوں نے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ کے خلاف گو بیک کا نعرہ بازی کر تے ہو ئے انہیں علاقے میں داخل نہیں دیا۔
بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے پولیس کے سامنے پولنگ بوتھ میں دخل ہونے نہیں دیا۔ اس پولنگ بوتھ پرخکمراں جماعت کے کارکنان ریگنگ کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مرکزی فورسز کو جان بوجھ کر پولنگ بوتھوں سے دور رکھا جا رہا ہے۔
باشندوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار جہاں بھی جارہے وہاں تشدد کا ماحول گرم ہوجا رہا ہے۔اس لیے انہیں علاقے میں داخل ہونے نہیں دیاگیاہے۔