سفر حج پر جانے والے تمام عازمین کو دینی اور دنیاوی باتوں کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔
صحت کے معاملے کو لے کر بہت سے عازمین حج الجھن کا شکار رہتے ہیں۔
ایسے میں تمام عازمین حج کو اپنی صحت کا خیال کس طرح رکھنا چاہئے؟ اور سفر حج کے دوران مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے کیا کچھ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟
ان تمام الجھنوں کو دور کرنے کے لئے ہماری نمائندہ روشن آرا نے ڈاکٹر نصیر الدین شیخ سے خصوصی بات چیت کی۔