ETV Bharat / briefs

لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے انتظامیہ کمر بستہ - administration active

عام انتخابات کے پیش نظر بھارت کے متعدد ریاستوں میں ضلع انتظامیہ نے پریس کانفرنس کے ذریعے الیکشن کو پرسکون ماحول میں کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے انتظامیہ کمر بستہ
author img

By

Published : Mar 11, 2019, 10:46 PM IST

ریاست بہار کے گیا پارلیمانی حلقے کے متعدد علاقے نکسلیوں سے متاثر ہیں، گیا انتظامیہ ایسے تمام علاقوں میں پرسکون انتخابات کے انعقاد کے لیے لائحہ عمل تیار کرچکا ہے، جلد ہی ان پر کاروائی کی جائے گی۔

اس طرح ریاست مہاراشٹر کے تھانے علاقے میں تین پارلیمانی حلقوں میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے انتظامیہ کمر بستہ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ضلع تھانے کی تین پارلیمانی حلقے ہیں، جہاں 29 اپریل کو چوتھے مرحلے میں ہونے والی پولنگ کے پیش نظر اس کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

ضلع کلکٹر راجیش نارویکر نے کہا کہ امسال رائے دہندگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس میں زیادہ تر جوان اور خواتین کی تعداد بڑھی ہے۔

اورنگ آباد ضلع مجسٹریٹ کے تحت اورنگ آباد اور جالنہ پارلیمانی حلقوں کے انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اس بار معذوروں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے، جس کے تحت اس مرتبہ معذور افراد اطمینان کے ساتھ ووٹ دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ معذوروں کے لیے پی ڈبیلو ڈی نام کا ایپ تیار کیا گیا ہے، جس کی مدد سے معذور افراد خود کانام اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسے تمام معذوروں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے، جنھیں ووٹنگ کے روز قطار میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں ضرورت پڑنے پر گھر سے لیکر پولنگ بوتھ تک لانے اور لے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈینگرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخاباتی احکامات کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نےانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' سوشل میڈیا سمیت سبھی ذرائع ابلاغ پر سخت نظر رکھنے کے لیے متعدد ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔ پیڈ نیوز پر نظر رکھنے کے لیے علیحدہ میڈیا ایکسپرٹ کی ٹیم بنائی ہے۔

Intro:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈینگرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخاباتی احکامات کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی ہے.

Body: انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، پہلے مرحلے یعنی 11 اپریل کو میرٹ سمیت کئی اضلاع میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوگا اس کے لئے 25 مارچ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ ہے. 28 مارچ نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہے.
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈینگرا اور ایس ایس پی نتن تیواری نے مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی یقین دہانی کا اعلان کرتےہوئےاس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا بھی انتباہ کیا.
انہوں نے سوشل میڈیا سمیت سبھی ذرائع ابلاغ پر سخت نظر رکھنے کے لیے متعدد ٹیموں کو تشکیل دیا ہے. پیڈ نیوز پر نظر رکھنے کے لیے علیحدہ میڈیا ایکسپرٹ کی ٹیم بنائی ہے.
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پروگرام و جلوس کی اجازت کے لیے ایک اپلیکیشن ہے جس پر آن لائن درخواست دینا ہوگا. اس پر غیر جانبدارانہ طور پر عمل کیا جائے گا. انہوں کہا میرٹھ میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 18 ہزار 401 رائے دہندگان ہے. معذور افراد کے لیے خصوصی اہتمام کیا جائے گا.

ہر امیدوار کو الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایک نیا بینک اکاؤنٹ کھوانا ہوگا. دس لاکھ سے زائد کیش نکالنے پر پابندی عائد ہے.
انتخابات کو متاثر کرنے کی اگر کسی بھی قسم کی کوئی سرگرمیاں ہوئیں تو اس پر سخت کاروائی کی جائے گی. ذات، مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی. 72 گھنٹوں میں اشتہارات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.