ETV Bharat / briefs

غازی آباد کے ڈی ایم کورونا پازیٹیو

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے ڈی ایم اجے شنکر پانڈے کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ایم اجے شنکر پانڈے کا علاج جاری ہے۔

Gaziabad dm also tests corona
Gaziabad dm also tests corona

غازی آباد کے ڈی ایم ضلع میں کورونا کے عدم پھیلاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ کررہے تھے اور ساتھ ہی مختلف ہسپتالوں کا دورہ اور معائنہ بھی کر رہے تھے۔

گزشتہ دنوں ان کی طبیعت خراب ہوئی، بخار آیا جس کے بعد انہوں نے دوا لی لیکن فائدہ نہیں ہوا جس کے بعد کورونا جانچ کی گئی جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی۔

جب تک ڈی ایم اجے پانڈے صحت یاب نہیں ہو جاتے تب تک غازی آباد اتھارٹی کے وی سی کرشنا کرونیش ان کا چارج سنبھالیں گے حالانکہ ان کے تمام کاموں کی جانکاری ڈی ایم اجے پانڈے کو انتظامیہ دیتی رہے گی۔

بتادیں کہ غازی آباد کی بھی حالت اچھی نہیں ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا سے 138 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ابھی بھی 5841 ایکٹیو مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.