نوئیڈا میں خالص کھانے کی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ ایک مہم چلائی جارہی ہے۔
ملاوٹ کے خلاف اس مہم میں فوڈ انسپیکٹر شمش النیہا، آر پی گپتا ،اور رینو سنگھ نے سیکٹر 65 نوئیڈا میں واقع سنجے سویٹ کے مٹھائی بنانے والے مقام کا معائنہ کیا اور رس گلہ کا نمونہ لیا۔ جو آلودہ اور ناقص پایا گیا.
فوڈ انسپیکٹر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 6 کوئنٹل رس گلہ زمین پر گرا دیے جس کی مالیت 120000 روپے ہوتی ہے.
اس کے علاوہ سیکٹر 63 میں واقع راج سوئٹ سے قلا قند کو جانچ کے لئے اکٹھا کیا گیا. آشوتوش اور راکیش کمار کی ٹیم نے گاؤں عثمان پور میں جمیل کی بھٹی سے کھویا کا نمونہ اور ربوپورہ میں مقیم کرشنا ٹریڈرس سے سواد برانڈ بنسپتی کا نمونہ جمع کیا ۔
فوڈ انسپیکٹر نے کہا کہ نمونے لکھنؤ میں جانچ کے لئے لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔ انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر ضابطہ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔