مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اتنی بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے کہ اس کا ذکر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہیں۔ دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ اس سے پوری طرح سے متاثر ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میں واقع ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے آٹھ میں سے پانچ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں تعینات سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹی کے دوران ہی کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔
پانچوں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کوارنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ماہر ڈاکٹروں سے رائے مشورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام سینئر ڈاکٹر کورونا ویکسین کے دوسرا ڈوسز لے چکے تھے۔
کورونا ویکسین کے دوسرے ڈوسز لینے کے بعد بھی پانچوں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کورونا مثبت پائے جانے پر طبی ماہرین حیرت میں پڑ گئے ہیں۔
احتیاط برتنے کے باوجود کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے. اس کے مدنظر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی انتباہ دے دیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اندر اگر حالات میں بہتری نہیں آتی ہے تو پوری ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا.
ریاست مغربی بنگال میں اس وقت منی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کے تحت دن بھر میں صرف گھنٹے ہی بازار، دکانیں کھلی رہیں گی.