غیر محفوظ کھانے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، خاص طور پر بچے اور بزرگ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک انسانی زندگی کو صحت مند رکھنے اور اچھی صحت کو فروغ دینے کی کلید ہے۔
لہذا، ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، دسمبر 2018 کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے پہلی بار عالمی یوم خوراک کی حفاظت کا دن مقرر کیا جو 7 جون کو منایا جا رہا ہے۔
یہ دن "فوڈ سیفٹی، ہر فرد کے لیے ضروری ہے" کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم تحفظ خوراک، ڈبلیو ایچ او کے ذریعے عالمی ایجنڈے میں اہم قرار دیا گیا ہے جس سے عالمی سطح پر خوراک سے متعلق بیماریوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ نہ صرف ہم خود کھانے پینے کی اشیا کو برباد ہونے سے بچائیں بلکہ اسے دوسروں کے لیے بھی قابل استعمال بنائیں۔
بیورو رپورٹ ای ٹی وی بھارت، اردو
کھانا محفوظ کرنے کے لیے پانچ اہم نکات
- صاف صفائی کا خاص اہتمام کریں
- خوراک کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے تمام آلات کو دھوئیں اور صاف کریں۔
- باورچی خانے کو صاف و شفاف رکھیں۔
- کچا اور پکا ہوا کھانا علیحدہ رکھیں
- کچا گوشت اور دیگر کھانے کی اشیاء کو الگ الگ رکھیں۔
- خام اور تیار شدہ کھانا الگ الگ رکھنے کے لیے کنٹینر کا استعمال کریں۔
- کھانے کو محفوظ رکھنے کے لیے صحیح درجہ حرارت کا استعمال کریں۔
- زیادہ وقت کے لیے کھانا پکا ہوا نہ رکھیں، یہاں تک کہ رفریجیٹر میں بھی نہیں۔
- یہ چند بنیادی نکات ہیں جس سے ہم اپنے کچن اور کچن میں رکھی ہوئی خوردنی اشیا کی حفاظت کرسکتے ہیں۔