میوزیم کا افتتاح گزشتہ روز گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی کے ہاتھوں رایولی میں کیا گیا۔ جس میں مختلف قسم کے ڈائنوسر اور اسکے ریکارڈس کو بطور نمائش پیش کیا گیا ہے۔
یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ ایسا میوزیم ملک میں پہلے اور دنیا میں تیسرے مقام پر آتا ہے۔ رایولی کو دنیا میں تیسرے سب سے بڑے پتھروں کے ڈائنوسر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ڈائنوسر ہیچری کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہزاروں انڈے پائے گئے ہیں۔
اس میوزیم کو جدید آلات جیسے تھری ڈی پروجیکشن سے آراستہ کیا گیا ہے۔
افتتاح کے بعد وزیر اعلی وجئے روپانی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہ کام شروع کیا گیا ہے۔