ای ٹی وی بھارت کے ذرائع کے مطابق، راولاکوٹ کے راکھچھکری علاقے میں بھارتی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی جوان ہلاک ہوگئے۔
بھارتی افواج کی جوابی کا روائی میں پاکستان کے راولاکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی دو پوسٹوں کو تباہ کیا ہے، جس کی زد میں پاکستان کے 3 جوان ہلاک ہو ئے جبکہ ایک زخمی بتایا جارہا ہے۔
واضع رہے پا کستانی آئی ایس پی آر نے بھی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ہلاک ہونے والے جوانوں کی شناخت صوبے دار محمد ریاض، حوالدار عزیز اللہ اور سپائی شاہد منصب کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔