گودام تقریباً پانچ ایکڑ رقبے پر ہے اور اسکریپ کے کاروباری اے بی میٹے کی ملکیت ہے۔
دوپہر بارہ بجے آگ لگی۔ شروع میں آگ پر قابو پایا گیا لیکن پھر کچھ دیر بعد ہی آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے تین ٹینکر، فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں اور گروارے کمپنی کا ایک فائرانجن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ گودام دیو دھر کی لکڑیوں سے بھرا ہوا تھایہ لکڑیاں باکس بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ گودام میں اسکریپ بھی بڑی تعداد میں تھا۔ آگ نے اسکریپ کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کی میں کتنا مالی نقصان ہوا یہ کہنا دشوار ہے لیکن کروڑوں روپئے کی املاک کانقصان بتایا جارہا ہے۔