مقرر کا کہنا تھا کہ آج کی اس ظلم بھری دنیا میں حضرت علی کے کردار کی بہت ضرورت ہے جس کو شہیدی عدالت کہا جاتا ہے۔ حضرت علی نےاپنی حکومت میں اس طرح سے عدالت کو قائم کیا کہ تاریخ کے لئے نمونہ بن گیا۔
حضرت علی کی یوم پیدائش کے جشن میں پروفیسر مہ رخ مرزا وائس چانسلر خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
جبکہ حجت الاسلام ھادی ولی پور، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران بطور مہمان اعزازی شامل ہوئے جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے علی ڈے کی صدارت کی۔
مولانا اختر عباس اور پروفیسر فرحت اللہ خان نے حضرت علی کی یوم پیدائش کے موقع پرمقالے پیش کیے۔
اس موقعے پر علی سوسائٹی کی جانب سے کینیڈی آڈیٹوریم کو لائف اور پھولوں سے سجایا گیا۔
وہیں دوسری جانب مراد آباد میں بھی چوتھے خلیفہ کے یوم ولادت پر جلوس نکالا گیا۔
اس موقعے پر ایک جلوس نکالا گیا جس میں سیںکڑوں لوگوں لوگوں نے شرکت کی۔
جلوس کے اختتام پر دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالم اسلام میں امن و سکون اور ملک کی ترقی کیلئے دعا مانگی گئی۔