ETV Bharat / briefs

'اگر چیرمین کو کچھ ہوا تو مرکز ذمہ دار'

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینیئر رشید نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لبریشن فرنٹ کے چیرمین کو اگر کچھ ہوتا ہے تو اس کی تمام ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہوگی۔

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینیئر رشید
author img

By

Published : May 4, 2019, 7:28 PM IST

ریاست جموں و کشمیر میں انجینیئر رشید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو دھوکے سے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا اور اب اگر یاسین ملک کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری مرکزی سرکار کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران لوگوں کی رائے دہندگی میں کم شرکت مرکزی سرکار کے لیے قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیٰحدگی پسندوں کی جانب سے بائیکاٹ کال کو پر لبیک کہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہیں ایک فریق کے طور مانتے ہیں، جس سے مرکزی سرکار ہر بار انکار کردیتی ہے۔

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینیئر رشید

انجینیئر رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی، یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں دن بدن بگڑتی صحت اور اب دیگر علیٰحدگی پسند رہنماؤں کے رشتہ داروں کو این آئی اے کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے مرکزی سرکار آخر کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حربوں سے یہاں کے لوگوں کے جزبات و احساسات کو زیر نہیں کیاجاسکتا، انجینر رشید نے گورنر انتظامیہ کو سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو جہاں ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، وہیں گورنر دیگر سیاسی کاموں میں مشغول نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا ہے۔

انجینیئر رشید نے کہا کہ رواں مہینے چھ تاریخ کو شاہی دربار سرینگر میں کھلنے جارہا ہے، جہاں جموں کے بعد اب سرینگر میں عام لوگوں کی فائلیں ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل پر گشت کریں گی نہ کہ عملی طور کوئی کام انجام دیا جائے گا۔

Intro:لبریشن فرنٹ چیرمین کو اگر کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری مرکزی سرکار پر عائد ہوتی ہے۔اے آئی پی۔

Body: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو دھوکے سے تہار جیل پہچایا گیا اور اب اگر یاسین ملک کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری مرکزی سرکار پر عائد ہوتی ہے ان باتوں کا اظہار عوامی اتحاد پارٹی کےسربراہ سربراہ انجینئر رشید نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران لوگوں کی کم شرکت مرکزی سرکار کے لئے چشمہ کشا ہ ہے کہ لوگ علیٰحدگی پسندوں کی بائیکاٹ کال کو پر لبیک کہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہیں ایک فریق کے طور مانتے ہیں ۔ جوکہ مرکزی سرکار ہر بار نکارتی آرہی ہے
پریس کانفرنس کے دوران انجنئیر رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی ،یاسین ملک کی تہار جیل میں دن بدن بگڑتی صحت اور اب دیگر علحدگی پسند رہنماؤں کے رشتہ داروں کو این ای کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے مرکزی سرکار کیا آخر کار کیا کچھ ثابت کرنا چاہتی ہے
تاہم انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حربوں سے یہاں کے لوگوں کے جزبات و احساسات کو زیر نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ انجینر رشید نے گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر کو جہاں ریاست کی تعمیر و ترقی کےلئے کام کرنا چائے تھا تاہم گورنر صاحب دوسرے سیاسی کاموں میں مشغول نظر آرہے ہیں جس بنا پر ریاست خاص وادی کشمیر کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات و مصائب کا سامنا ہے ۔

پریس کانفرنس کے دوران عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ رواں مہنے کہ 6تاریخ کو شاہی دربار سرینگر میں کھلنے جا رہا ہے ۔ جہاں جموں کے بعد اب سرینگر میں عام لوگوں کی فائلیں ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل پر گشت کرے گی نہ کہ عملی طور کوئی کام انجام دیا جائے گا ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.