ETV Bharat / briefs

سپریم کورٹ کی پہل کے بعد ہمت ملی: اشوک لواسا - اشوک لواسا

الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر اپنائے گئے سخت رخ کے بعد انہوں نے 'شفاف اور وقت رہتے‘ کاروائی پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی پہل کے بعد ہمت ملی: اشوک لواسا
author img

By

Published : May 21, 2019, 1:09 PM IST

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو پانچ کلین چٹ دیئے جانے سے ناراض الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے کہا تھا کہ کمیشن میں اقلیتی رائے کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ آئندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو سپریم کورٹ نے انتخابات کے دوران مختلف امیدواروں کی جانب سے مبینہ طور پر کی جارہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب کاروائی نہ کئے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔

جس کے بعد، الیکشن کمیشن نے حرکت میں آتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی، ایس پی لیڈر اعظم خان، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے خلاف کاروائی کی اور ان کی تشہیری مہم پر پابندی لگادی تھی۔

لواسا کا کہنا ہے کہ اقلیتی فیصلہ کو اہمیت دی جائے اور اسے کمیشن کے احکامات میں شامل کرنا چاہئے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.