صنعتی شہر ممبئی ساحل سمندر پر بسا ہے جس کی وجہ سے شہر پر ہمیشہ مختلف قسم کے خطرت لاحق رہتے ہیں۔
ممبئی پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد عید ملن کا پروگرام رکھا جس میں شہر کی متعدد معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے نے اپنے خطاب میں کہ کہ کھاکی کی خدمت بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کے لیے ہے۔
انہوں نے ممبئی پولیس کے اس پوسٹر کا تذکرہ بھی کیا جس میں ہر مذہب کے ننھے بچے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بچے ممبئی کے دھاراوی کے رہنے والے تھے جن کی تصوری سنہ 1995 میں ممبئی پولیس نے کھیچی تھی۔ یہ تصویر پہلی نظر میں دیکھنے والے پر اپنا اثر چھوڑتی ہے۔
ریاست کے وزیر اعلی دیوندر فڈنویس نے ممبئی پولیس کی حوصلہ افزائی اور ان کی ستائش کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا