اس سے قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کوایک ماہ 28 دنوں کی چھٹی مقرر کی گئی تھی، لیکن دانشوروں کی تنقید کی وجہ سے اسکولوں کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر تعلیم پارھو چٹرجی نے کہاکہ اسکولوں کی چھٹیوں میں20 دنوں کی کمی کا فیصلہ کیا گیاہے۔مغر بی بنگال میں تمام اسکول 28 مئی کو بند ہو ئے تھے۔آئندہ 10 جون کو تمام اسکول کھل جائیں گے۔
پارتھو چٹر جی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں اس کی اطلاع شئیر کر تے ہوئے کہاکہ گرمی کی چھٹی زیادہ ہو گئی تھی۔اسے کم کرنا ضروری تھی۔ماہرین سے رائے مشورہ کرنے کے بعد چھٹی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم کی گرمیوں کی چھٹیوں میں اضا فہ کرنے کے فیصلے پر دانشوروں نے جم کر تنقید کی تھی۔ اس کے بعد محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔