ETV Bharat / briefs

رابرٹ واڈرا سے جمعرات کو پوچھ گچھ ہوگی - دہلی ہائی کورٹ

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کو پوچھ گچھ کے لیے تازہ سمن جاری کیا ہے۔

ای ڈی نے رابرٹ واڈرا کو سمن جاری کیا، جمعرات کو پوچھ گچھ ہوگی
author img

By

Published : May 29, 2019, 11:18 PM IST

ای ڈی نے واڈرا کو دہلی این سی آر، بیکانیر میں زمین معاملے اور بیرون ملک دیگر بے نامی جائداد کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے جمعرات کو بلایا ہے۔

ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ دوبئی کے جمیريا میں 14 کروڑ کے ایک ولا اور لندن میں 26 کروڑ روپے کا ایک فلیٹ بے نامی جائیداد کے معاملے واڈرا سے پوچھ گچھ کے لیے تازہ سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے واڈرا کو آٹھ بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے واڈرا کو منی لانڈرنگ معاملے میں ملی پیشگی ضمانت کو ای ڈی کی جانب سے منسوخ کرانے کے مطالبے پر پیر کو نوٹس جاری کرکے ان سے 17 جولائی تک جواب طلب کیا تھا۔

ای ڈی نے تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے واڈرا کو حراست میں دیئےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس کی مکمل سچائی کا پتہ لگانے کے لیے واڈرا سے پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.