انتخابی مہم کے اختتام پذیر ہونے کے بعد پٹھان کوٹ میں جمعہ کی رات سنی دیول کی جانب سے اہتمام کردہ جلسہ کو لیکر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیا ہے۔
کمیشن نے پایا کہ جلسہ میں لاوڈ اسپیکر کا استعمال کیا گیا اور تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔
نوٹس میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد جلسہ کے انعقاد پر سنی دیول کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب میں اتوار کے روز 13 پارلیمانی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔
سنی دیول پارلیمانی حلقہ گرداس پور سے مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے مقابل میں کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھر ہیں۔