ETV Bharat / briefs

فلم'پی ایم نریندرمودی' پرنوٹس کا جواب

author img

By

Published : Mar 29, 2019, 10:58 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی حیات پر مبنی فلم 'پی ایم نریندر مودی'پر الیکشن کمیشن نے فلم ہدایت کاروں کو نوٹس بھیجا ہے،جس میں عام انتخابات تک فلم کو ملتوی کرنے کو کہا گیا ہے۔

فلم'پی ایم نریندر مودی' پر ای سی کا نوٹس

دہلی الیکشن کمیشن کے سربراہ رنبیر سنگھ نے فلم سے منسلک سبھی افراد سے 30 مارچ تک جواب طلب کیا ہے حالانکہ پہلے اس فلم کی ریلیز 12 اپریل کو ہونی تھی لیکن اب 5؍اپریل کر دیا گیا ہے جس سے کئی معنے نکالے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ہدایت کار نے کہا ہے کے عوام کے مطالبے کو دیکھتے ہوئے 5؍اپریل کو فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن بی جے پی کے طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

دراصل نریندر مودی کی زندگی پر بنی فلم کے سلسلے میں مخالف پارٹیاں کانگریس اور سی پی ایم نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔

جس میں کہا تھا کہ اس فلم کو سیاسی مقصد کے لیے پانچ اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے، ریلیز سے پہلے الیکشن کمیشن کو فلم دیکھنا چاہئے تاکہ واضح ہو جائے کہ فلم سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے یا نہیں۔

اطلاع کے مطابق اس فلم کی نمائش کی تشہیر کرنے پر میوزک کمپنی اور دو اخبارات کو 20مارچ کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا تھا، اس فلم کی ہدایت کار سندیپ سنگھ کر رہے ہیں، جبکہ نریندر مودی کا کردار ویویک اوبرائے ادا کر رہے ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.