ETV Bharat / briefs

دہلی میں 7 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے درخواستیں طلب، اردو نظرانداز

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 3:50 PM IST

دہلی حکومت کے زیر انتظام دہلی سبورڈیننٹ سروس سلیکشن بورڈ نے اشتہارات کے ذریعہ مختلف زمروں کے لیے 7236 پوسٹ نکالی ہے جبکہ رجسٹریشن کی تاریخ 25 مئی تا 24 جون 2021 مقرر کی گئی ہے۔

دہلی میں 7 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے درخواستیں طلب، اردو  نظرانداز
دہلی میں 7 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے درخواستیں طلب، اردو نظرانداز

دہلی سبورڈیننٹ سروس سلیکشن بورڈ نے مختلف زمروں کے لیے 7236 پوسٹ نکالی ہے جن میں ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس، اسسٹنٹ ٹیچرس کی پوسٹ بھی شامل ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اساتذہ کی 6886 پوسٹوں میں ٹرینڈ گریجویٹ اردو کی ایک بھی پوسٹ شامل نہیں ہے۔ ساتھ ہی پنجابی زبان کو بھی درکنار کردیا گیا ہے جبکہ برسوں سے ٹرینڈ گریجویٹ اردو ٹیچرس کی 664 اور پنجابی کی 779 پوسٹیں خالی ہیں۔

یہی نہیں سرکار نے ٹرینڈ گریجویٹ لیڈیز ٹیچر کی طے عمر کی حد 42 سال میں 10 برس کی کٹوتی کردی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر ٹرینڈ ٹیچر نوکری سے محروم رہیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی سرکار کے اسکولوں میں پڑھا رہے گیسٹ ٹیچروں اور کنٹرکٹ ٹیچروں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہیں عمر میں صرف 5 سال کی چھوٹ دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے 80 فیصد گیسٹ ٹیچر نوکری کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اطلاع کے مطابق ڈی ایس ایس ایس بی نے مختلف زمروں میں تقرری کے لیے 7 ہزار سے زیادہ پوسٹ نکالی ہیں جن میں 6 ہزار سے زیادہ اساتذہ کی پوسٹ ہیں۔ حالانکہ ان پوسٹ میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے ٹیچروں کو درکنار کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اردو حلقوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ ان پوسٹوں کے لیے اہل امیدوار 25 مئی سے 24 جون تک آن لائن فارم بھر سکیں گے۔اساتذہ کی 6889 پوسٹوں میں ٹرینڈ ہندی گریجیوٹ ٹیچرس کی 1117 پوسٹ، نیچرل سائنس کی 1864 سوشل سائنس 1،131 اور ریاض کی 2155 پوسٹ شامل ہیں جبکہ ان تمام پوسٹ میں اساتذہ کے علاوہ کلرک کے لیے 278،کاؤنسلر 50، ہیڈ کلرک 12 اور پٹواری کے لیے 10 پوسٹ شامل ہیں۔

ڈی ایس اس بی نے جو اشتہار نکالا ہے ، اس میں دہلی حکومت کے اسکولوں میں پڑھارہے گیسٹ ٹیچروں اور کنٹریکٹ ٹیچروں کو نظرانداز کردیا گیا ہے اور انہیں عمر(ایج) میں صرف 5 سال کی ہی چھوٹ دی گئی ہے، جس کی وجہ سے 80 فیصد گیسٹ ٹیچر اپنی مستقل تقرری کے لیے درخواست فارم ہی نہیں بھرپائیں گے۔ کیونکہ یہ تمام ٹیچر گزشتہ 10 برس سے دہلی حکومت کے اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس ایس ایس بی نے خاتون ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچروں کے لیے موجودہ طے شدہ عمر میں بھی 10 سال کی کٹوتی کردی ہے۔

قبل ازیں خاتون ٹیچر، نوکری کے لیے 42 سال کی عمر تک درخواست فارم بھر سکتی تھیں لیکن مقررہ عمر کی حد کو 32 سال کردیا گیا ہے۔ اب صرف 32 سال کی عمر تک کی ٹیچرس ہی درخواست فاہرم بھرسکیں گی۔ بورڈ کے اس فیصلے سے خاتون ٹیچروں پر دوہری مار پڑے گی۔ واضح رہے کہ مسلسل اردو اور پنجابی زبان کے لیے اساتذہ کی تقرری کو نظرانداز کرنے سے کیجریوال حکومت کے خلاف مسلمانوں اور سکھوں میں زبردست مایوسی پائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.