ETV Bharat / briefs

ڈی آر ڈی او دہلی اور اس کے اطراف پانچ آکسیجن پلانٹ لگائے گی

ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) رواں ہفتے دارالحکومت دہلی اور ملحقہ علاقوں میں پانچ طبی آکسیجن پلانٹ لگائے گی۔

Drdo
Drdo
author img

By

Published : May 4, 2021, 10:20 PM IST

یہ پلانٹس ایمس ٹراما سینٹر ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال، صفدرجنگ ہسپتال، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور جھجر ایمس میں لگائے جائیں گے۔

اس کے لئے رقم وزیر اعظم کیئرس فنڈ سے جاری کی جائے گی۔ حال ہی میں اس فنڈ سے 500 آکسیجن پلانٹس لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ان میں سے دو پلانٹ آج دارالحکومت پہنچ گئے اور انہیں ایمس ٹراما سینٹر اور رام منوہر لوہیا ہسپتال میں قائم کیا جارہا ہے۔ ان پلانٹس کی فراہمی اور ان کے لیے جگہ کی شناخت پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

یہ پلانٹ 1000 لیٹر فی منٹ کی شرح سے آکسیجن پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے آکسیجن 190 مریضوں کو پانچ لیٹر فی منٹ کی شرح سے دیا جاسکتا ہے اور ہر روز 195 سلنڈر بھرے جا سکتے ہیں۔ ان پلانٹس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو ڈی آر ڈی او نے دیسی ساختہ ہلکے جنگی طیارے تیجس کے لئے تیار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.