انہوں نے کہاکہ اگر دہلی میں مودی جی کی حکومت منتخب ہے تو ہماری حکومت بھی عوام کے ووٹوں کی بد ولت اقتدار میں آئی ہے۔دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ڈرا نے دھمکانے کی ضرورت کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہاکہ ریاستی حکومت مرکز کی محتاج نہیں ہے۔ ہمیں مرکز سے ایک روپیہ نہیں ملتاہے۔مغر بی بنگال حکومت اپنے طریقے سے آمدنی کرتی ہے۔ اس بنیاد پر مودی جی کی مہربانی سے ہم نہیں ہیں۔
مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ممتا بنر جی نے کہاکہ مودی جی ملک کی بھلائی کے حق میں کام کرنے کے لیے حلف لیں۔مودی حکومت کو کام کرنی کی ضرورت ہے ۔ملک کومذہب کے نام پر باٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ممتا کے مطابق مستقبل میں مودی حکومت کے خاتمے کا آ غاز مغر بی بنگال سے ہوگا۔ریاست بنگال بی جے پی کے خاتمے کاگواہ بنے گی۔