وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور وادی میں عسکریت پسند مخالف آپریشنوں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔
اس دوران وہ لداخ خطے کے سرحدی علاقوں بالخصوص سیاچن گلیشیئر کا دورہ کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
چند روز قبل ملک کے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے راجناتھ سنگھ کا یہ بحیثیت وزیر دفاع کسی بھی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔تاہم موصوف سابقہ حکومت میں بحیثیت وزیر داخلہ قریب دو درجن سے زائد بار جموں و کشمیر کے دورے کیے تھے۔
راجناتھ سنگھ لداخ خطے کا دورہ کرکے چوکیوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سیاچن وار میموریل پر حاضری دے کر ملک کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور دیگر سینیئر فوجی افسران بھی موجود ہوں گے۔