ETV Bharat / briefs

زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہا - indtagram

وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو خیرباد کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 12:35 PM IST

Updated : Jun 30, 2019, 2:54 PM IST

سنہ 2015 میں معروف فلم اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں برکت کھو رہی تھی، ایمان متاثر ہورہا تھا اور مذہب کے ساتھ تعلقات خطرے میں پڑ گئے تھے۔

کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم
کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم

18 سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی ووڈ فلموں 'دنگل'، 'سیکرٹ سپر سٹار' اور 'دی سکائی از پنک' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے فلمی کیریئر سےسبکدوشی اختیار کرنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک طویل تحریر میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لیے قرآن کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب کے اقوال کا سہارا لیا ہے۔

زائرہ وسیم جو اب تک بالی وڈ کے متعدد بڑے ایوارڈ جیسے فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں، ان کے بالی ووڈ سے سبکدوشی اختیار کرنے کے اچانک فیصلے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
Last Updated : Jun 30, 2019, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.