اطلاع کے مطابق ہیکرز نے درجنوں عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیزکے نظام میں گھس کر صارفین اور کارپوریٹ ڈیٹا چوری کیا ہے۔
امریکی۔اسرائیلی سکیورٹی فرم ’سائبریزن‘ سے وابستہ محققین کے مطابق حملہ آوروں نے 30 سے زائد ملکوں کی کمپنیز پر نشانہ بناتے ہوئے حکومت، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز اور سیاسی اداروں سے وابستہ لوگوں سے متعلق ویب سائٹ سے ڈیٹا کی چوری کی ہے۔
سائبریزن کے چیف ایگزیکٹیو لیور ڈیو نے کہا: ’ہیکرز نے ایسے ٹولز استعمال کیے جو امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خیال میں بیجنگ نے دوسرے حملوں میں استعمال کیے تھے۔‘
معروف خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 'ڈیٹا کی چوری اتنی نفاست سے ہوئی ہےکہ اس پر کسی جرائم پیشہ گروہ کے حملے کا گمان تک نھیں ہوتا ہے بلکہ یہ کام ایک ایسی حکومت کا ہے جو اس طرح کے حملوں س ملک کا مفاد چاہتا ہو'۔
قابل ذکر ہے کہ ماضی میں اس قسم کے سائبر حملوں میں چین اور ایران کا ہاتھ دیکھا گیا ہے لیکن محض شکوک کی بنیاد پر کبھی ان ملکوں کے نام نہیں لیا گیا۔