ETV Bharat / briefs

ملک کے تین اعلی تعلیمی ادارے عالمی رینکنگ میں شامل - mumbai

ملک کے دو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سمیت تین اعلی تعلیمی ادارے اس سال بین الاقوامی کیو ایس رینکنگ میں ٹاپ 200 اعلی تعلیمی اداروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

عالمی رینکنگ میں شامل
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 3:06 PM IST

ان تینوں اداروں میں آئی آئی ٹی، ممبئی 162 ویں، آئی آئی ٹی دہلی 172 ویں اور انڈین سائنس انسٹی ٹیوٹ بنگلور 170 ویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ سال آئی آئی ٹی ممبئی 179 ویں مقام پر تھا جو اس وقت 17 رینک اوپر ہے. جبکہ آئی آئی ٹی دہلی گزشتہ سال کی طرح اسی نمبر پر قائم ہے۔

دو سو اور تین سو رینک کے درمیان تین مزید آئی آئی ٹی ہیں جن میں آئی آئی ٹی مدراس گزشتہ سال کی طرح 264 ویں مقام پر، آئی آئی ٹی كھڑگ پور 295 ویں اور آئی آئی ٹی كنور 283 ویں مقام پر ہیں۔ دہلی یونیورسٹی 487 ویں اور آئی آئی ٹی گوہاٹی 472 ویں مقام پر ہیں۔

جادھوپر یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، علی گڑھ، بی ایچ یو، حیدرآباد یونیورسٹی،ا وپی جندل، تھاپر اور امیٹي یونیورسٹی 1000 کے اندر ہیں۔ اس طرح ٹاپ ایک ہزار اعلی تعلیمی اداروں میں بھارت کے 27 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
دریں اثنا اس کامیابی پر مرکزی انسانی وسائل و ترقیات کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے تمام اداروں کو مبارک باد دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.