سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے آج بھاٹ پاڑہ اسمبلی کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے ضلع مجسٹریٹ کو بھاٹ پاڑہ کی صورتحال سے پر عرضداشت پیش کی۔
سی پی آئی ایم کے رہنما سجن چکرورتی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔مرکزی حکومت بھی فائدہ کے لیے ہی کام کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سی پی آئی ایم کی رہنما گرگی چٹرجی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو عام لوگوں کی سکیورٹی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
بھاٹ پاڑہ میں فوج تعینات کرکے ماحول میں بہتری لانے کی کوشش کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے بات چیت کرنے سے پتہ چلا ہے وہ دہشت کے سایے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔