انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ (آئی سی ایم آر) نے اے ایم یو کے میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کو کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل پروگرام میں شامل کیا ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہیں جے این ایم سی میں 14 نومبر سے بھارت بائیوٹیک (حیدرآباد) کی کوویکسین نامی کورونا وائرس ٹیکے کا ٹرائل شروع ہوگا۔
جے این میڈیکل کالج میں ٹرائیبل کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہر عمر اور سماجی و معاشی پس منظر کے رضاکاروں کی کلینیکل ٹرائل میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا " ٹرائل یا تحقیق میں رضاکارانہ طور سے شامل ہوکر آپ عملی تحقیق میں اور انسانی خدمات میں مددگار بنتے ہیں۔ اس لئے ہر پس منظر کے افراد کو آگے آنا چاہیے۔
کورونا وائرس کے ٹیکے کے ٹرائل کے لیے ایک ہزار رضاکاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ٹرائل کے لیے اپنا رجسٹریشن کروائیں۔ یہ ٹرائل جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔
جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ کلینکل ٹرائل کے بندوبست کے لئے ایک اخلاقیات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکتر، سماجی خدمتگار اور وکلاء شامل ہیں۔ انسانوں پر مذکورہ ویکسین کے ٹرائل کے دوران پہلے مرحلے میں وائرس کے حملہ ہونے پر اینٹی باڈیز پیدا ہونے کی جانچ کی جائے گی، جبکہ بعد کے مرحلہ میں یہ دیکھا جائے گا کہ یہ ویکسین لوگوں کو بیمار ہونے سے روکتی ہے یا نہیں۔ اس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ویکسین کارگر ہے اور محفوظ بھی ہے جو رضاکار ٹرائل میں شامل ہوں گے انہیں ویکسین کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی۔
اے ایم یو کے پی آر او عمرسلیم پیرزادہ نے بتایا مرکزی حکومت نے ایک اور ذمہ داری، انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعے جس میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں تیسرے مرحلے کے مطابق کووڈ 19 کی ویکسین کا ٹرائل 14 نومبر سے شروع ہوگا جس کے لئے رجسٹریشن، 10 نومبر سے پرانی او پی ڈی بلڈنگ میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔ اسی سلسلے میں جو لوگ اس سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے خاص نمبر مہیا کرایا گیا ہے 7455021652۔
قابل ذکر ہے کہ جے این میڈیکل کالج میں کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے اگست 2020 سے پلازما تھیریپی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، جس کی آئی سی ایم آر نے منظوری دی ہے۔