ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: کووڈ سینٹر سے فرار مثبت مریض گرفتار - ماجد

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع میونسپل کارپوریشن کے کووڈ سینٹر سہارا ہسپتال سے گزشتہ روز ایک کورونا مثبت مریض کے فرار ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی.

Arrested
Arrested
author img

By

Published : May 11, 2021, 2:11 PM IST

میونسپل کارپوریشن کے کووڈ سینٹر سہارا ہسپتال میں داخل مشتبہ نوجوان نے راہ فرار اختیار کرلی تھی لیکن پولیس کے خصوصی اسکواڈ نے اس مفرور نوجوان کو گرفتار کرلیا۔اس نوجوان کا نام ماجد عرف ماید محمد شمیشر عمر (24) سالہ اور اس کا تعلق بھاٹ بستی وارڈ نمبر 3 بہار سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قلعہ پولیس اسٹیشن میں داخل جنسی استحصال کے معاملے میں پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا اور معزز جج نے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اس دوران اسے کورونا مثبت پائے جانے پر پولیس نے سہارا الہسپتال میں داخل کیا تھا۔لیکن نوجوان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچانک راہ فرار اختیار کرلی۔اس واقعے کی اطلاع شہر کے ایڈیشنل ایس پی کو دی گئی موصوف نے فوری طور پر اپنے اسکواڈ کو رامیشور گھوگے اور ان کی ٹیم کو مفرور نوجوان کو پکڑنے کیلئے روانہ کیا۔

اس پر رامیشور گھوگے نے خفیہ معلومات حاصل کی اور انکشاف ہوا کہ ماجد ایک ٹرک کے ذریعے دھولیہ شہر کی طرف روانہ ہوا ہے۔ایڈیشنل ایس پی اسکواڈ نے معلومات کی بنیاد پر دھولیہ شہر سے پہلے ہی نوجوان کو اپنی گرفت میں لے لیا۔واضح رہے کہ اس نوجوان پر سٹی پولیس نے میں اندراج نمبر 29/2021 کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.