گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 14000سے زیادہ درج ہوئے۔ جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی درج کی جا رہی ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6000کو تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6486 ہوگئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 158 افرد ہلاک ہوئے، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس 14340 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 382426 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7727 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 121461 ہے جس میں سے 412 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
تاہم 121049 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 5619 سورت میں 1472 وڈودرا میں 528 گاندھی نگر میں 188 بھاونگر میں 361 بناس کانٹھا میں 297 راجکوٹ میں 546 سریندر نگر میں 199 پاٹن میں230 امریلی میں 158 جام نگر میں 383 مہسانہ میں 531 کچھ میں 232نیے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔