ETV Bharat / briefs

میری بہن کو مت کھینچو: راہل - استعفی

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی سنیچر کے روز ہوئی میٹنگ میں راہل گاندھی کے استعفی کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد طرح طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

پرینکا گاندھی کا نام سامنے آیا تو راہل گاندھی نے کہا میری بہن کو اس میں مت کھینچو
author img

By

Published : May 26, 2019, 11:10 AM IST

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری کسی اور کو دی جانی چاہیئے۔

لیکن اطلاعات کے مطابق جب پرینکا گاندھی کا نام سامنے آیا تو راہل گاندھی نے کہا میری بہن کو اس میں مت کھینچو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی لڑائی جاری رکھنی ہوگی۔ میں کانگریس کا مستعد سپاہی ہوں اور رہوں گا اور بلا خوف لڑتا رہوں گا،لیکن میں اب پارٹی صدر نہیں رہنا چاہتا۔

حالانکہ کمیٹی کے اراکین نے راہل کے استعفیٰ کو مسترد کر دیا۔ کانگریس کے ترجمان سرجیوالا نے کہا، 'ایسے مشکل حالات میں ہمیں راہل گاندھی کے قیادت کی سخت ضرورت ہے'۔

غور طلب ہے کہ اس میٹنگ میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی اور سی ڈبلیو سی کے دیگر اراکین شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق متفقہ طور پر راہل گاندھی کے استعفی کو مسترد کیا گیا ہے۔ ان کے استعفے کی پیش کش سے کئی سینیئر رہنما بھی دم بخود تھے۔

Intro:Body:

salaman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.