ETV Bharat / briefs

دہلی: کانگریس امیدوار کا اعلان کرسکتی ہے - اروند کجریوال

لوک سبھا انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان متعدد بار اتحاد کے لیےبات چیت ہوئی ۔

rahul gandhi
author img

By

Published : Mar 31, 2019, 1:30 PM IST

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی امیدیں اب تقریباً ختم ہوتی نظر آرہی ہیں ۔

حالانکہ متعدد بار عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نےکانگریس سے اتحاد کی خواہش ظاہر کی، لیکن دہلی کانگریس پارٹی کی صدر شیلا دیکشت اتحاد کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق دیگر رہنماؤں سے مشورے کرنے کے بعد کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس دہلی عام انتخابات تنہا لڑے گی۔

واضح رہے کے ہفتہ کی رات شیلا دیکشت کے گھر ایک میٹنگ کی گئی جس میں دہلی کے سات سیٹوں پر امیدواروں کے نام سے متعلق صلاح ومشورے کیے گئے۔

پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ دہلی کی سات سیٹوں کے لیے 80لوگوں نے امیدواری کے لیے درخواستیں دی ہیں ،جن میں سے سات ناموں کو فائنل کر کے اعلیٰ کمان کو بھیجا جائےگا ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کا فیصلہ بھی صدر راہل گاندھی ہی کریں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.