اطلاع کے مطابق شیلا دکشت نے آج کہا کہ شام تک اتحاد کی تصویر صاف ہو جائے گی، جس کے بعد بہت جلد حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شیلا دیکشت کی بات راہل گاندھی نے تسلیم کرلیا ہے اور عام آدمی پارٹی سے اتحاد نہیں کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اروند کیجریوال دہلی کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ میں بھی اتحاد کو لے کر پہل کر چکے ہیں۔
لیکن شیلا دیکشت اور اجے ماکن اتحاد کے خلاف ہیں،بتایا جا رہا ہے کہ اب اجے ماکن بھی اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن آخری فیصلہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو کرنا ہے۔