ETV Bharat / briefs

گجرات میں کورونا وائرس کے 14296 نئے معاملوں کی تصدیق

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس سے روز بروز گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں. گجرات میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے نئے معاملے 14000 سے زائد درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی درج کی گئی ہے۔

 گجرات میں کورونا وائرس کے 14296 نئے معاملوں کی تصدیق
گجرات میں کورونا وائرس کے 14296 نئے معاملوں کی تصدیق
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 10:37 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا کے نئے معاملوں نے حکومت کے لیے تشویش پیدا کردی ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے نئے معاملے 14000 سے زائد درج کیے جا رہے ہیں، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 6000 کو تجاوز کرچکی ہے اور اب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد جملہ 6328 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 14296 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 699 پر پہنچ گئی ہے۔ اسی درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6727 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15006 ہے جس میں سے 406 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں دوسری جانب 1 لاکھ 14 ہزار 600 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 5790، سورت میں 169، وڈودرا میں 573، گاندھی نگر میں 161، بھاونگر میں 212، بناس کانٹھا میں 282، راجکوٹ میں 608، سریندر نگر میں 196، پاٹن میں163، امریلی میں 82، جام نگر میں 388، مہسانہ میں 598، جب کہ کچھ علاقہ میں 180، نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.