ETV Bharat / briefs

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں تعزیتی جلسہ - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے سمینار ہال میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کی گئی جن کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد

author img

By

Published : May 25, 2021, 4:33 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر میں اب تک علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے تقریبا 60 تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہوچکی ہیں جس میں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرس اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ انہیں خراج پیش کیا گیا۔

تعزیتی جلسہ میں پروفیسر انجم چغتائی نے شعبہ کے سابق سربراہ پروفیسر شاداب احمد خاں کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "وہ مریضوں کو پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ طبی خدمات انجام دینے پر زور دیا کرتے تھے اور آخری سانس تک مریضوں کی خدمت کرتے رہے۔ انجم چغتائی نے اسی طرح پروفیسر شعیب ضہیر کی رحلت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال شعبہ اور میڈیکل کالج کا بڑا خسارہ ہے۔

انہوں نے پروفیسر شاداب احمد کی بیوہ نرگس عالم اور پروفیسر شعیب ضہیر کی بیوہ فاطمہ ظہیر کو ارسال کردہ تعزیتی پیامات بھی پڑھے۔ انہوں نے سبکدوش اساتذہ پروفیسر عارف صدیقی، پروفیسر ایم مبشر، پروفیسر صفت افصال، پروفیسر ابوقمرصدیق سمیت پروفیسر شہزاد فیض الحق کے ایک بہنوئی اور دو بہنوں اور پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر کی اہلیہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی والدہ کو بھی یاد کیا جن کا حال ہی میں 90 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔

ڈاکٹر ایم اویس اشرف نے پروفیسر شاداب خان اور پروفیسر شعیب ضہیر کے ساتھ اپنے خصوصی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.