ETV Bharat / briefs

پونے میں دیوار منہدم ، 15 افراد ہلاک ،وزیر اعلی کا تحقیقات کاحکم - مہاراشٹر

مہاراشٹر کے ثقافتی اور تعلیمی شہر پونے میں کونڈا نامی علاقہ میں دیوار منہدم ہونے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین زخمیوں کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔

پونے میں دیوار منہدم ، 15 افراد ہلاک ،وزیر اعلی کا تحقیقات کاحکم
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 9:29 PM IST

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حادثے سے رنجیدہ ہیں اور پونے کے ضلع کلکٹر کو انکوائری کا حکم دیا ہے ۔

فڑنویس نے مہلوکین کے رشتہ داروں کو 5-5لاکھ اور زخمیوں کو 25-25ہزار روپے دینے کے اعلان کیا ہے ،حالیہ مانسون میں یہ سب سے بڑا المیہ ہے ،جس میں اتنی بڑی تعدادمیں جانیں تلف ہوئی ہیں۔

پونے پولیس نے کنچن بلڈرز اور الکون اسٹائیل کے اعلیٰ افسران سمیت ایک درجن افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،ان میں ٹھیکیدار اور انجنیرس بھی شامل ہیں ،ان پر لاپروائی اور بے حسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ان کے نام جگدیش پرساد اگروال،سچن جگدیش پرساد ،راجیش جگدیش پرساد،وویک اگروال ،ویپل سنیل اگروال ،پنکج ووہرا ،سریش شاہ ،ریشمی کانت گاندھی ہیں۔

مہاراشٹر کے گورنر سی وی راﺅ نے اس واقعہ پر گہری افسوس کا اظہارکیا ہے ،اور زخمیوں جلدی صحت مندی کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

میئر مکتا تلک نے دورہ کیا اور متصل عمارت میں جاری اس کمپنی کا تعمیراتی کام رکوا دیا ہے جبکہ پونے نگراں وزیرچندرکانت پاٹل نے بھی دوپہر میں پونے میں کونڈوا کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ ایک ہفتہ میں پیش کردی جائے گی۔

مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدراشوک چوان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کی جائے اور قصورواروں کو سخت سزا دی جائے ۔

اطلاعات کے مطابق پونے میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں ایک زیرتعمیر عمارت کے احاطہ کی دیوار دوسری طرف بنائے گئے مزدوروں کے جھوپڑوں پر گرگئی ۔یہ واقعہ تالاب مسجد کے قریب واقع عمارت میں پیش آیا ہے جب دیوار جھوپڑوں پر جاگری ضلع مجسٹریٹ نول کشور کا کہنا ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔مہلوکین کی تعداد 15 بھی بتائی جارہی ہے اور تعمیراتی کمپنی کی لاپروائی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

پونے کے پولیس کمشنر کے وینکٹشیم نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.