آصف علی میموریل پرائیز منی سٹیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ چودھری آصف بارہ بنکی کی مشہور و معروف سماجی اور ادبی شخصیت تھے۔ انہیں کرکٹ کے ساتھ خصوصی لگاو تھا۔ وہ 45 برس کی عمر سے آخر وقت تک یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری رہے۔
سنہ 2003 میں ان کا انتقال ہو گیا اور سنہ 2007 سے ان کی یاد میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔
معمول کے مطابق رواں برس ٹورنامنٹ کا پلے آرڈر تبدیل کیا گیا ہے اور اس دفعہ تمام مقابلے ناک آؤٹ کے بجائے لیگ بیس پر کھیلے جائیں گے۔