ETV Bharat / briefs

نائیڈو کی دوسرے دن قومی رہنماؤں سے ملاقات

مرکز میں غیر بی جے پی جماعتوں کی حکومت کے قیام کی کوشش کے لیے آندھرا پردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے آج دوسرے دن قومی دارالحکومت نئی دہلی میں قومی رہنماؤں سے دوسرے دور کی بات چیت کی۔

author img

By

Published : May 19, 2019, 3:15 PM IST

چندرابابوکی دوسرے دن قومی رہنماؤں سے ملاقات

نائیڈو جو جمعہ کو دہلی پہنچے تھے، نے ہفتہ کو راہل گاندھی،شرد پوار،شرد یادو اور سی پی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

اتوار کو بھی انہوں نے راہل گاندھی اور شرد پوارسے ملاقات کی۔اتوارکی اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ نائیڈو نے راہل گاندھی اور شرد پوار سے ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سمجھا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کی لکھنو میں مایاوتی سے چندرابابو کی ہوئی ملاقات کے دوران اپوزیشن کے اتحاد کے حق میں کھل کر مایاوتی کی جانب سے حمایت نہیں کی گئی ہے۔چندرابابو نائیڈو،غیر این ڈی اے جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں شدت پیداکرچکے ہیں تاکہ ان کو ایک ہی پلیٹ فارم پرلاتے ہوئے اگلی حکومت کی تشکیل کو یقینی بنایاجاسکے۔

تلگودیشم سربراہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں بشمول ممتابنرجی، اروند کیجریوال اور سیتارام یچوری سے کئی دور کی بات چیت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.