سری لنکا میں قومی اور عوامی سلامتی کے پیش نظر ملک میں حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سری لنکا میں حملوں کے ہفتے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کی شناخت کرنے کے لیے اس کے چہرے کا نظر آنا ضروری ہے۔
اس سے پہلے حکومت نے کہا تھا کہ جب تک وزیراعظم رانل وکرم سنگھے کی اسلامک مولویوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہوجاتی اس وقت تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکتا۔
صدر نے معاشرے میں امن قائم کرنے اور قومی سلامتی کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے، یہ فیصلہ کسی مخصوص فرقہ کو تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں لیا گیا ہے۔
پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں سے کل 48 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار کیے گئے افراد میں سے دو مطلوبہ بھی شامل ہیں۔
واضح ذکر ہے کہ حکومت نے اتوار کو دو دہشت گرد تنظیموں نیشنل توحد جماعت (این ٹی جے) اور جماعت ملات ابراہیم پر پابندی لگائی تھی۔