ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں مختلف سرکاری و نجی دفاتر میں کام کر رہی خواتین اور طالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔
پروگرام میں خواتین کو قانونی حقوق، عائلی مسائل، قانونی تحفظ، گھریلو تشدد اور دفاتر میں جنسی زیادتی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
پروگرام کے آخر میں سرکاری اسکولوں میں سینٹری نیپکن تیار کرنے والی مشینیں تقسیم کی گئیں۔
اپنی نوعیت کے پہلے ایسے پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام میں آئی خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کے حقوق اور قانونی تحفظات کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئیں۔
انہوں نے مستقبل میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔