ETV Bharat / briefs

بونی کپور'مسٹرانڈیا' کا سیکوئل بنائیں گے

مشہور فلم ساز بونی کپورنے اپنی سپرہٹ فلم 'مسٹر انڈیا' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

boney
author img

By

Published : May 31, 2019, 4:59 PM IST

فلم 'مسٹرانڈیا' کی ریلیز کو 32برس ہوچکے ہیں۔ بونی کپور نے یہ فلم بنائی تھی اور اس کی ہدایتکاری شیکھر کپور نے کی تھی جبکہ مرکزی کردار میں ان کے بھائی انل کپور اور اہلیہ آنجہانی شری دیوی تھی۔

لوگوں کی اس فلم سے دلچسپی آج بھی برقرار ہے اور اسی لیے اس فلم کا سیکوئل بنانے کی خبریں کافی وقت سے سرخیوں میں ہیں۔اس سلسلے میں فلم ساز بونی کپور نے کہا ہے کہ سب سے پہلے فلم کا ریبیوٹ بنانے کا منصوبہ ہے پھر اس کی فرنچائزی پر کام کیا جائےگا۔

ہمارے پاس اس کا بنیادی ڈھانچہ ہے لیکن اس پر کام کب شروع ہوگا یہ طے نہیں ہوا ہے۔ یہ ضرور ہے کہ فلم پر کام جلد شروع ہوگا۔اس فلم کو چار کروڑ کے بجٹ میں بنایا گیا تھا۔یہ اس وقت بہت بڑی رقم تھی۔

ہم نے ورسووا میں اس کا سیٹ بنایا تھا۔فلم میں امریش پوری نے موگیمبو کا زبردست رول ادا کیا تھا جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔اور فلم میں شری دیوی کا الگ انداز شائقین کو بےحد پسند آیا تھا۔اس سے پہلے انہیں ایک گلیمرس اداکارہ کے طورپر دیکھا جاتا تھا۔

بونی کپور نے کہا کہ فلم کے بعد لوگوں کا نظریہ شری دیوی کے لیے بدلا تھا۔ وہ ایک طاقت ور اداکارہ بن گئیں تھیں۔انل کو فلم نے زبردست لائم لائٹ دی۔شری کے بعد(شری دیوی کے انتقال کے بعد) میرے پاس اس فلم کا سیکوئل بنانے کی ایک نہیں کئی وجوہات ہیں۔

شیکھر کپور اگر مصروف نہیں ہوئے تو ضرور وہی اس فلم کی ہدایت کرسکتے ہیں۔

مسٹر انڈیا کے 32برس مکمل ہونے پر انل کپور نے ایک خاص پوسٹ لکھی تھی۔

بچوں کے مطابق ایکشن سینز نے مسٹر انڈیا کو آئیکونک بنادیا۔میں فلم کی 32ویں سالگرہ کو اس شخص کو مختص کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس نہ بھولنے والے پل کو ممکن بنایا تھا۔ویرو دیوگن ایک شاندار انسان تھے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھےان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.