ETV Bharat / briefs

مشہور صنعت کار بی کے برلا کا انتقال - BK birla passes away

مشہور صنعت کار بی کے برلا کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 98 برس کے تھے اور گزشتہ عرصے سے علیل تھے۔

مشہور صنعت کار بی کے برلا کا انتقال
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 9:06 PM IST

وہ صنعت کار اور انسانی کارکن گھنشیام برلا کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ ان کی پیدائش 1921 میں ہوئی تھی۔

وہ برلا کرشنارپن چیریٹی ٹرسٹ، بی کے برلا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین تھے اور متعدد تعلیمی اداروں اور تنظیموں سے وابستہ تھے۔

صرف 15 کی عمر میں وہ متعدد کمپنیوں کے کام کاج میں سرگرم ہوگئے تھے اور کیشورام انڈسٹریز کے چیئرمین بن گئے تھے۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں جیے شری موہتا اور منجو شری کھیتان ہیں، جبکہ ایک بیٹے آدتیہ برلا کا اکتوبر 1995 میں ہی انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے پوتے کمار منگلم برلا ہيں۔

انہوں نے خلیجی ملک قطر میں برلا پبلک اسکول اور مہراشٹر کے کلیان میں کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس، نیز راجدھانی دہلی میں برلا ودیہ نکیتن کا قیام کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.