ETV Bharat / briefs

دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی حکومت کی تعریف کی - مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے یاس طوفان سے نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے ممتابنرجی کی حکومت کی تعریف کی ہے۔

دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی حکومت کی تعریف کی

author img

By

Published : May 26, 2021, 8:43 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ گذشتہ سال آئے امفان طوفان سے سبق حاصل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے جس طرح یاس طوفان سے نمٹا ہے، اس کی تعمیر کی جانی چاہیے۔

دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ہر جگہ اور ہر معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 21 مئی 2020 کو جنوبی 24 پرگنہ امفان طوفان سے نمٹنے میں ریاستی حکومت پوری طرح ناکام ہوئی تھی۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے بعد ریاستی حکومت کے چند وزرا بدعنوانی کے جو کارنامے انجام دیے اسے کبھی بھلا نہیں جا سکتا ہے۔

رکن پارلیمان کے مطابق گذشتہ سال قدرتی آفات سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد ممتابنرجی کی حکومت کو بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تنقید اور ناکامی سے ممتا بنرجی کی حکومت نے بہت کچھ سکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاس طوفان کی پیش قیاسی کے بعد سے ہی ریاستی حکومت نے جس طرح سے تیاری کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس طرح آگے بھی اقدامات کو جاری رکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.