ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بی جے پی رہنما کو جان سے مار دیا گیا تھا، جس کے بعد جموں پریس کلب کے باہر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا سمیت کئی سابق وزیرا، اور بی جے پی خواتین کارکنان نے پاکستان اور عسکریت پسندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اور پلوستان مردا آباد کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں نائب صدر گل محمد کے قتل کی پرزور مذمت کی گئی۔
رینا نے کہا کہ رمضان کے قریب پاکستانی عسکریت پسندوں نے بی جے پی کے رہنما کی ہلاک کیا ہے اس لیے وہ تمام عسکریت پسندوں کو چن چن کر اس موت کا بدلہ لیں گے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی زبان پر لگام نہ لگائی تو یہ ان کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔