اس احتجاج میں ریاست کے سابق وزیر، ریاستی بی جے پی کمیٹی کے رکن اور بی جے پی کے کارکنان شامل ہوئے۔
کلکٹریٹ سرکل پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں کانگریس حکومت پر جم کر الزامات لگاتے ہوئے نعرے بازی کی۔
اس احتجاج میں شامل لوگوں نے کانگریس جماعت اور موجودہ ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
ریاست کے الور ضلع میں ہوئے گینگ ریپ کے بعد ناگور ضلع اور اس کے بعد بیکانیر ضلع میں بھی گینگ ریپ کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
جس میں پولیس کی جانب سے کوتاہی برتنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ ان تینوں معاملوں کو بی جے پی نے ایک بڑا ایشو بنا لیا ہے۔