ETV Bharat / briefs

بی جے پی کو بنگال کے عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے: ادھیر رنجن چودھری

author img

By

Published : May 9, 2021, 4:53 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزارت داخلہ کے وفد کو بنگال بھیجنے پر مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

Bengal
Bengak

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ وقت سیاسی رسہ کشی کے لئے نہیں ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں عام بات ہیں۔ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس کو لے کر اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک اس وقت برے دور سے گزر رہا ہے۔ اس دور سے نجات پانے کے لئے ہم سبھوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزارت داخلہ کے وفد کو بنگال بھیجنے کی کیا ضرورت تھی۔ سیاسی تصادم کا جائزہ بعد میں بھی لیا جا سکتا تھا۔ دیر ہونے سے پہاڑ ٹوٹ نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت یا پھر وزارت داخلہ کو سیاسی تصادم کا جائزہ لینے کے لئے وفد بھیجنے کے بجائے ڈاکٹروں کے وفد کو بھیجتے، کووڈ واریئر کو بھیجتے۔ ریاست کے عوام کو اس کی سخت ضرورت ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ سیاست بھول کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے لیکن مرکزی حکومت ابھی تک وہ کام کر رہی ہے جسے لوگ کبھی پسند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات ختم ہو چکا ہے، نتائج بھی آچکے ہیں۔ اس کھیل کھیل میں ممتا دیدی کو جیت ملی ہے اور نریندر مودی، امت شاہ کو شکست ہوئی ہے۔ بی جے پی کو بنگال کے عوام کے فیصلے کو ماننا پڑے گا۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی وزیراعلیٰ ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گی۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو سیاست چھوڑ کر ملک اور عوام کے لئے کام کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.