پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ امرور پنچایت کے صدر اور بی جے پی لیڈر گوپال سنگھ (40) اپنے کے گھر کے باہر سوئے ہوئے تھے کہ مجرموں نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔ مجرموں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ لوہے کی سلاخوں سے گوپال سنگھ کاپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔