ETV Bharat / briefs

دو ووٹرآئی ڈی رکھنے والے گوتم گمبھیر کا اے اے پر وار - بی جے پی

پارلیمانی حلقہ مشرقی دہلی سے بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر نے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس انتخابات میں کوئی مثبت موضوع نہیں ہے۔

بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر
author img

By

Published : Apr 28, 2019, 7:34 PM IST

گوتم نے آتشی کی جانب سے ان کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائے جانے کے بارے میں کہا کہ جب کسی پارٹی یا رہنما کا نطریہ ٹھیک نہیں ہوتا تو وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں۔

بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے کہا کہ یہ منفی سیاست ہے اس طرح کی کسی بھی شکایت پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے۔

دوسری جانب آتشی نے دعوی کیا ہے کہ گمبھیر کے پاس دو ووٹر کارڈ ہیں اور اسی بات کو لے کر انہوں نے بی جے پی امیدوار کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی ہے۔

آپ رہنما نے بغیر اجازت کے ریلی کرنے کو لے کر بھی گمبھیر کی شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ادھر بی جے پی رہنما نے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم میں تمام طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں اور آپ رہنما مایوسی کی وجہ شکایت کر رہی ہیں کیونکہ ان کے رہنماوں کے پاس اور کوئی کام نہیں ہے۔

آتشی نے دعوی کیا ہے کہ گوتم گمبھیر کا نام قرول باغ اور راجندر نگر دونوں اسمبلی حلقوں میں ووٹر کے طور پر درج ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 17 کے مطابق، کوئی بھی شخص دو اسمبلی حلقوں سے ووٹر نہیں رکھ سکتا۔ ایکٹ کی دفعہ 31 میں التزام ہے کہ ووٹر لسٹ میں نام کے بارے میں غلط معلومات دینے پر ایک سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

آپ امیدوار آتشی نے کہا ہے کہ نامزدگی کے وقت الیکشن افسر کو دیئے گئے حلف نامہ میں گوتم گمبھیر نے یہ معلومات چھپائی ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.