بیدر شہر کے شیوا انٹرنیشنل ہوٹل کے شیوا فنکشن ہال میں مراٹھا سماج کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت مراٹھا رہنما ماروتی راؤمولے نے کی۔
جبکہ بیدر لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار ایشور کھنڈرے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔
اس موقع پر کانگریس امیدوار ایشور کھنڈرے نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر کے لیے ایئرپورٹ، ریڈیو سٹیشن، کوشلیا تربیتی مرکز، روزگار پینے کا پانی ضلع کے تالابوں کی صفائی آپ پاشی و دیگر شعبوں کے ساتھ بے روزگاری کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
مراٹھا رہنما ماروتی راؤمولے نے مراٹھا سماج کی جانب سے کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا، اور انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں مراٹھا سماج کا کوئی مقام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، ویسے بی جے پی کا نعرہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' صرف ایک نعرہ ہی ہے۔
بیدر لوک سبھا سے کانگریس امیدوار ایشور کھنڈرے نے مراٹھا سماج کی جانب سے کانگریس پارٹی کی حمایت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کے ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس سے ناراض لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر برائے کھیل رحیم خان رکن اسمبلی بسوا کلیان نارائن راؤ، بشیر الدین آنند چوہان، سنیتا پرکاش، پارٹی مراٹھا رہنما ماروتی راؤمولے کے علاوہ متعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت کے صدور کے ساتھ مراٹھا سماج کے مرد و زن کی کثیر تعداد موجود تھی۔